۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
مولانا سید صفدر حسین زیدی 

حوزہ/ ہم ایرانی قیادت اور عوام کو اور خود آیت اللہ رئیسی کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اپنے ملک کے دیرینہ باہمی ارتباط کے اور زیادہ بہتر کرنے کے لئے درخواست گزار ہیں ساتھ ہی امت مسلمہ سے خصوصی گزارش ھے کہ یتیم کے لئے یتیم خانہ نہ بنا کر انہیں اپنی پدرانہ آغوش محبت میں اس طرح پروان چڑھائیں کہ احساس یتیمی کا پردہ اسکے فکر خیال سے ہٹ جائے اور وہ آزاد انہ ماحول میں عام بچوں کی طرح ترقی کرے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مدرسہ امام جعفر صادق علیہ السلام جونپور کے بانی و مدیر حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید صفدر حسین زیدی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر آیت اللہ سید ابراھیم رئیسی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ معاشرہ جب یتیمانہ فکر سے آزاد ہوتا ہے تو کوئی بھی یتیم خود کو کبھی یتیم نہیں سمجھ سکتا اور یہی آزاد فکر و شعور اسکو کمالات حاصل کرنے میں قوت دیتے ہیں اور اسکے قدم اتنی تیزی سے ترقی کی طرف بڑھتے ہیں کہ صدیاں سمٹ کر اسکے سامنے جھکنے پر مجبور ہو جاتی ہیں اور بظاہر بڑی بڑی رکاوٹیں اسکے اس بڑھتے ہوئے حوصلہ مند و حوصلہ بخش ارتقا کے طوفان کے سامنے ہار مان کر سر تسلیم خم کر دیتی  ہیں جسکے نتیجہ میں یتیمی نے اپنےعلم وعمل عدل و فضل کی اور لطیف الہی طاقت سے لیس ہو کر ایک مدت کے بعد پھر بانئ انقلاب امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای حفظہ اللہ کی حکیمانہ تدبیر اور جرأت و ملائمت، ذرہ نوازی کی جاذب رداء مسئولیت اوڑھکر بڑی طاقتوں اور داخلی خونخوار منافقین شازش کرنے والوں کو للکار دیا اور پھر انکی راتوں کی نیند اڑا دی اور بتا دیا کمزوروں مظلوموں کا مددگار خدا ہوتا ہے اور خدا کی عبادت و عدالت کو برےوئے کار لاکر خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہوکر جب کوئی اٹھ کھڑا ہوتا ھے تو وہ دشمن خدا دشمن انسانیت کے لئے اپنے مختصر سازو سامان کے ساتھ ابابیل کا لشکر بن جاتا ھے۔

کل کے جمہوریہ اسلامی ایران کے انتخاب اور آج کے نتائج نے افق عدالت پر چمکتے ہوئے آفتاب سے نفاق و شیطنت کے بادلوں کو اڑا دیا اور دنیا کو کسی حد تک منور کر دیا ہزاروں لاکھوں اربوں ڈالوروں کو ایران کے اسلامی نظام کو شکست دینے کیلئے خرچ کرنے والے ظالم یہود و نصاری اور انکے پٹھو کچھ عرب کے نام نہاد مسلم حکمرانوں کو ایرانی قیادت و رھبریت اور حضرت ابرہیم رئیسی کی سادہ لوحی نے ایسی شکست دی کہ سب کے دانت کھٹے ہو گئے ہم ایرانی قیادت اور عوام کو اور خود آیت اللہ رئیسی کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اپنے ملک کے دیرینہ باہمی ارتباط کے اور زیادہ بہتر کرنے کے لئے درخواست گزار ہیں ساتھ ہی امت مسلمہ سے خصوصی گزارش ھے کہ یتیم کے لئے یتیم خانہ نہ بنا کر انہیں اپنی پدرانہ آغوش محبت میں اس طرح پروان چڑھائیں کہ احساس یتیمی کا پردہ اسکے فکر خیال سے ہٹ جائے اور وہ آزاد انہ ماحول میں عام بچوں کی طرح ترقی کرے ورنہ ہمارے درمیان یتیمانہ خوف دباو والی فکر زیادہ رواج پائیگی جسکا نقصان پورے انسانی معاشرہ کو اٹھانا پڑیگا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .